کراچی (این این آئی)بھائی کی سالگرہ پر بلاول بھٹوزرداری کی بہن بختاور بھٹو نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی تصاویر شیئر کر کے انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکبار دی۔بختاور بھٹو نے اپنی اور بلاول کی کئی تصاویر شئیر کیں
جن میں وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔خوبصورت یادوں میں اپنی ماں کی گود میں کیک کھاتے ہوئے تصویر میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے روز کیک کھا رہی ہوں۔بختاور نے ایک اور تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن اور اب کی تصاویر کا کولاج بنایا۔ یہی نہیں بختاور نے تینوں بہن بھائیوں کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بھی تصویر شئیر کی جس پر ویننگ کا کیپشن دیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو شادی کے بعد سے دبئی منتقل ہو چکی ہیں، لیکن انہوں نے کسی بھی مقام پر بھائی کا ساتھ دینا نہیں چھوڑا۔