بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک افغان تجارت کی روپے میں لین دین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان کے باوجود اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاک افغان تجارت کی روپے میں لین دین کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے جس کے نتیجے میںدونوں ممالک کے درمیان تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔پاک افغان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر موتی والا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے

درمیان دوطرفہ تجارت میںپہلے ہی 50فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے اور اس وقت افغانستان کی مقامی صورتحال کے باعث افغان کرنسی میںکاروبار ممکن نہیںہے جبکہ امریکی ڈالر میںلین دین پاکستان کی موجودی معاشی صورتحال میں سود مند نہیں۔افغانستان کی تعمیر نو کے سلسلے میںپاکستانی کاروباری افراد کیلئے وہاں بے شمار مواقع موجود ہیںاور اگر پاکستانی روپے میں دو طرفہ تجارت کی اجازت دی جائے تو اس سے نہ صرف پاکستان کو اپنے تجارتی خسارہ پر قابو پانے میںمدد ملے گی بلکہ جاری کھاتوں کے خسارہ میںبھی کمی لائے جاسکے گی۔افغانستان میںڈالرز کی طلب اور رسد میں کمی کے باعث افغان تاجر بھی عارضی طور پر پاکستانی کرنسی میںتجارت کو ترجیح دے رہے ہیں،لہذا یہ انتہائی شاندار موقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت روپے میںکرنے کی اجازت دی جائے اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں تک پاکستانی مصنوعات کی بر آمدات کے مواقع تلاش کئے جائیں تا کہ ملکی بر آمدات میںاضافے کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…