جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے آسٹریلیا کے نہ آنے کی صورت میں پلان بی کا عندیہ دے دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے آسٹریلیا کے نہ آنے کی صورت میں پلان بی کا عندیہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رمیز راجہ نے کہا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے صدر ملاقات کیلئے آرہے ہیں ، سری لنکا ہماری مدد کر سکتا ہے ۔ لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے بورڈ کو کہہ چکا ہوں کہ ٹیم آسٹریلیا نہیں آتی

تو پلان بی بنائیں ، بھارت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، یہ جاننا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنی خودداری اور کرکٹ کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔رمیز راجہ نے کہاکہ انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے، ہماری جانب سے مخالفین کا مقابلہ کرنے اور کوئی رعایت نہ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے، صورتحال کا سب کو علم ہے، یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے ،ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتہ چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کییدورہ ختم کر دیا جائے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا،ہم نے یہاں پہنچنے کے لییبڑی محنت کی تاہم اس کی قدر نہیں کی گئی جس کادکھ ہے، صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں، ایک دوسرے پر الزام لگانیکا وقت نہیں ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے،ہم آئی سی سی کے فورم پر کھل کر بات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…