پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ پر ارنب سوامی کی سوشل میڈیا پردرگت بن گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)جھوٹے دعوئوں اور بے سروپا باتوں کیلئے مشہور بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسران ٹھہرے ہوئے ہیں اور پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے خلاف طالبان کی مدد کررہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارتی اور مودی جی کے مداح ہونے کے باعث ارنب گوسوامی جنگ پسند ’’اینکر‘‘ ہیں

جو اکثر اپنے پروگرام میں بے سروپا باتیں کرکے اپنا مذاق خود بنواتے رہتے ہیں۔اپنے ایک پروگرام نے ارنب گوسوامی نے جب کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل میں پاک فوج کے افسران کی موجودگی کا اپنے تئیں ریکارڈ توڑ ’’ انکشاف‘‘ کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ عمارت ہے۔کئی صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ دو منزلہ عمارت ہے اور ارنب سوامی کی معلومات اتنی ناقص ہیں کہ اس دو منزلہ عمارت کی پانچویں منزل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ کر بیٹھے۔ارنب سوامی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی افسران کے کمروں کے نمبرز بھی بتاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ ان افسران نے رات کھانے میں کون سی ڈشیں آرڈر کی تھیں۔ ایک صارف نے سرینا ہوٹل میں موجود کبوتروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب سوامی شاید ان کو آئی ایس آئی اہلکار سمجھ رہے ہیں جب کہ ایک صارف نے ہوٹل کی الٹی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شاید اس طرح ارنب سوامی ہوٹل کی پہلی منزل کے 12 کمروں کو 12 فلورز سمجھ رہے ہیں۔ایک بھارتی بلاگرز نے لکھا کہ شاید دنیا میں کوئی ایسا صحافی ہو جو اتنے اعتماد سے جھوٹی خبریں دے سکتا ہو تاہم اس بار ارنب سوامی پکڑے گئے۔ چین کے صحافی شین شیوی نے بھی ہوٹل کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہوٹل میں ٹوٹل دو منزلیں ہی ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…