کراچی(این این آئی) عید گاہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بلڈنگ پر کاروائی کر کے ظالم ، سفاک ، درندہ اور انسانیت سے گرا ہوا سگا بھائی گرفتار کر کے ڈھائی سال سے قید سگی برہنہ بہن کو بازیاب کرا لیا۔ ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق
عید گاہ تھانے کی حدود جنت بی بی بلڈنگ مارواڑی لائن سے خاتون کے چیخنے کی آوازوں پر محلے داروں نے پولیس کنٹرول 15پر اطلاع دی۔ اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر مذکورہ بلڈنگ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے لاک تھا۔ پولیس نے کاروائی کر کے بلڈنگ کے اندر رسیوں سے جکڑی برہنہ خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرایا اور سگے بھائی ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عید گاہ سید ندیم حیدر نے بتایا کہ ملزم اقبال نے ڈھائی سال سے اپنی سگی بہن کو قید کر رکھا تھا۔ ملزم بہن پر تشدد کرتا تھا اور جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے مغویہ خاتون کو بازیاب کرانے کے بعد ایمبولنس میں اسپتال بھجوایا۔ جبکہ ملزم کے سگے ماموں محمد حسن کی مدعیت میں مقدمہ الزام 280/2021جرم دفعہ 376/344/35درج کر لیا۔ پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔