پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

دورے کی منسوخی کا الزام کھلاڑیوں کو نہ دیں ، کیوی کھلاڑی کا حفیظ کو جواب

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل میک کلینگھن نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے کیوی ٹیم کو ٹرول کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے کہ دورے کی منسوخی کا الزام کھلاڑیوں کو نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ

کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو ٹرول کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ حیرانی کی بات ہے کہ وہی راستہ وہی سیکیورٹی لیکن کل خطرہ تھا آج نہیں ہے۔محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا شکریہ جنہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ پہنچایا۔محمد حفیظ کے اس ٹوئٹ پر کیوی اسپیڈ اسٹار نے ردعمل دیا لیکن جلد ہی اسے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔35 سالہ مچل میک کلینگھن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دورے کی منسوخی کا ذمہ نیوزی لینڈ کی حکومت پر ہے ناکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر۔کیوی کھلاڑی نے کہا کہ حکومت نے صرف ان مشوروں پر عمل کیا ہے جو انہیں موصول ہوئے ہیں۔مچل میک کلینگھن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس کوئی چارہ نہ تھا۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے میچ سے چند منٹوں قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا۔پاکستانی حکام نے ان سے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں پوچھا تو اس کے بارے میں انہوں نے کوئی معلومات بھی شیئر نہیں کیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…