اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔نگران وزیر صحت کے مطابق دورے میں ورلڈ بینک کی جانب سے امداد کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر بات ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس دورہ کابل کے دوران افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔