اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کابل ائیر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ کوبین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کیلئے بارہ گھنٹوں کیلئے کھول دیا ہے ۔ افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک رہے گا جبکہ رات کی
پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے، اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے۔