اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

والدین کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2021 |

بھکھی / مانانوالہ(این این آئی) تھانہ بھکھی کی حدود ڈیرہ عبدالواحد میں دوران واردات ڈاکوؤں نے والدین کی آنکھوں سے سامنے عالمہ فاضلہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔عبدالواحد کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مجھے

اور بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ باری باری ریپ کیا جس کے بعد طلائی ٹاپس 4 عدد، پرس میں موجود 20 ہزار روپے نقدی اور بیٹی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس لے کر فرار ہوگئے۔ مقدمہ مدعی کی تحریری رپورٹ اور نشاندہی پر پولیس نے تینوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ادھرنواحی گاوں قلعہ شبدیو سنگھ میں 6 سالہ بچی دختر نوید زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی (ح) اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آتے ہوئے راستہ میں ملزم احمد رضا کی دکان سے چیز لینے کیلئے رکی، ملزم اسے دکان کے پیچھے گھر میں لے گیا اور زیادتی کے بعد اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔ملزم نے نعش بوری میں بند کر کے نہر کے کنارے سرکنڈوں میں پھینک دی، شبہ ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نعش برآمد کرا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…