پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کیلئےکتنے سو کروڑ معاوضہ لیں گے ، حیران کن انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن ) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار دبنگ خان ایک شو کی میزبانی کا معاوضہ 25 کروڑ روپے وصول کریں گے جب کہ پورے سیزن کے لیے انہیں 350 کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کی جائے گی۔ بھارت کے مؤقر اخبار ڈی این اے انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے ممتاز رئیلیٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کی میزبانی کے لیے معاوضہ طے ہو گیا ہے

جو 350 کروڑ روپے ہے۔دنیا کے مختلف ممالک میں مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کا ا?غاز ا?ئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے والا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اس شو کے 14 ہفتوں کی میزبانی کریں گے اور کل 350 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول پائیں گے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان کے متعلق گزشتہ دنوں یہ اطلاع ا?ئی تھی کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ سلمان خان گزشتہ 11 سیزن سے اس مشہور شو کی میزبانی کررہے ہیں۔ معاوضے کے اعتبار سے سلمان خان بھارت کے سب سے مہنگے میزبان ہونے کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگے ترین میزبان کا ریکارڈ رکھنے والے سلمان خان نے اس قدر زیادہ معاوضہ وصول کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔بگ باس شو کی میزبانی کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر بھی ا?ئی تھی کہ ابتدائی شوز کی میزبانی معروف میزبان و فلم پروڈیوسر کرن جوہر کریں گے اور بعد میں سلمان خان حسب معمول میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کرن جوہر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ شو کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کریں گے کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ شو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…