بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں’ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے‘ کی وزارت قائم کر دی گئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن)افغانستان میں امور خواتین کی وزارت ختم کرکے ’نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے‘ کی وزارت قائم کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں ’وزارت خواتین‘ کے نام کا بورڈ وزارت کی عمارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ خواتین امور کی وزارت کے کمپاؤنڈ میں کام کرنے والی

ملازمین کا کہنا ہے کہ’ہم کئی ہفتوں سے کام پر واپس آنے کی کوشش کر رہی تھیں ، لیکن ہمیں عمارت میں داخلے سے منع کیا جا رہا تھا‘۔1990 کی دہائی میں بھی طالبان نے ’نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے‘ کی وزارت قائم کی تھی۔محمد یوسف نامی طالبان رکن نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ یہ ادارہ اہم ہے اور ‘‘اس ادارے کا بنیادی مقصد اسلام کی خدمت کرنا ہے، اس لیے نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کے لیے ایک وزارت ہونا ضروری ہے’’۔ مذکورہ وزارت طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی موجود تھی ، لیکن 1996 اور 2001 کے درمیان ان کے دور میں توسیع ہوئیوزارت کی ذمہ داری تھی کہ وہ پولیس کو سڑکوں پر تعینات کرے ، تاکہ اسلامی قانون کو نافذ کیا جا سکے۔ماضی میں وزارت نے تفریحی سرگرمیوں جیسے موسیقی اور رقص پر بھی پابندی لگا دی تھی اور شطرنج کھیلنے یا پتنگ بازی جیسی سرگرمیوں پر پابندی لگائی ، نماز کے اوقات نافذ کیے گئے ، مردوں کو داڑھی بڑھانے کا کہا گیا اور ‘‘مغربی طرز’’ کے بال کٹوانے پر پابندی عائد کی گئی۔یہ وزارت 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ اس وقت کے صدر حامد کرزئی نے2006 میں اسی طرح کی وزارت دوبارہ قائم کی تھی لیکن اس کے پاس اختیارات زیادہ نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…