اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)افغانستان میں طالبات کے لیے تعلیمی داروازے بند کر دیے گئے ۔ تصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ صرف لڑکوں کیلئے سکینڈری اسکول کھولے جائیں گے ، طلباء اور مرد استاتذہ کے لیے اسکول آنے کی اجازت ہو گی ۔دوسری جانب افغانستان میں سکول جلد کھول دیئے جائیں گے ‘لڑکیوں کے لئے علیحدہ سے تعلیم کے انتظامات کئے
جا رہے ہیں-ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی عہدے دار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کے لیے انتظام کیا جارہا ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات سے میڈیا اور لوگوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔