پشاور(آن لائن)ڈالرکی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمت بڑھنے کے باعث تعمیراتی سریا 5ہزار روپے ٹن مزید مہنگا ہو گیا ہے خام لوہا مہنگا ہونے کے باعث لوکل تعمیراتی سریے کی قیمت 1لاکھ 55ہزار ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ 60ہزار روپے ٹن ہو گئی ہے سکرپ کے دام بھی 5ہزارروپے فی ٹن تک بڑھ گئے ہیں ۔ قیمت 1لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھ کر 1لاکھ تیس ہزارروپے فی ٹن تک بڑھ گئی ہے ۔ لوہے کے کاروبار وابستہ تاجروں کے مطابق لوہا عالمی منڈی میں مہنگا ہو رہاہے اور ساتھ ہی ڈالر بھی متاثرکررہا ہے ۔ مقامی خام لوہا تیس فیصد جبکہ بیرونی ممالک سے ستر فیصد استعمال ہوتا ہے۔ تعمیراتی سریا مہنگا ہونے کے باعث نئے گھروں کی تعمیر مزید مشکل ہو رہی ہے ۔