منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکہ 50 کروڑ ڈالر کے ہتھیار اور جنگی آلات سعودی عرب کو فروخت کرے گا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن )امریکا عنقریب سعودی عرب سے فوجی معاہدے کرے گا جس کے تحت 50 کروڑ ڈالر کے طیارے، ہیلی کاپٹرز، جنگی آلات وغیرہ فروخت کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی

جنگی صلاحیت اور استعداد کو بہتر بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔تاہم ابھی اس معاہدے کی منظوری کانگریس سے لینا باقی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں سعودی عرب کے روٹری ونگ طیاروں کے بیڑے، انجن، ایویونکس، جدید ہتھیاروں کی فروخت سمیت تربیت اور جنگی ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی ا?لات کی یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اْن مقاصد کے لیے ہے جن کے تحت ایک دوست ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔خیال رہے کہ یہ معاہدہ دراصل ایک اور فوجی معاہدے کا تسلسل ہے، اس کے باوجود امریکی پیکیج میں اپاچی اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت CH-47D ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کی دیکھ بھال کی سہولیات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالتے ہی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا حکم دیا تھا تاہم اب پالیسی تبدیل ہوتی نظر ا?رہی ہے جس کے لیے امریکی وزیر دفاع سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…