منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

الیکشن 3 ماہ بعد ہوئے تو نوازشریف نہیں آسکیں گے، شاہد خاقان عباسی

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن اگر3ماہ بعد ہو نوازشریف نہیں آسکیں گے ، الیکشن سال سواسال بعد ہوں ہوسکتا ہے نوازشریف آ جائیں۔ایک انٹرویومیں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام اسلام آباد میں

کنونشن منعقد کیا جائے گا، اکتوبرمیں پی ڈی ایم کی جانب سے2جلسے کیے جائیں گے ،کنٹونمنٹ انتخابات میں بیضابطگی سامنے نہیں آئی، کنٹونمنٹ میں جولوگ ہارے انہوں نے بھی شکایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتاہے تواس کے اثرات نظر آتے ہیں ،ای وی ایم سے الیکشن زیادہ متنازع ہوں گے ،پہلے الیکشن چوری روکنی ہے جس کیلئے پی ڈی ایم متحرک ہے ،الیکٹورل ریفارمزاس طرح نہیں ہوتے کہ 8،10بل لے آئیں، کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں جن میں سب کونمائندگی دی جاتی ہے اسمبلی میں قراردادپیش کی جاتی جس پرکمیٹی بنائی جاتی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹورل اصلاحات سے متعلق طریقہ کارابھی تک نہیں اپنایاگیا پاکستان میں نظام میں کوئی خامی نہیں ہے جوالیکشن ہم بھی جیتے وہ بھی چوری شدہ تھا 2013کیانتخابات میں ہماری سیٹیں کاٹی گئی تھیں، موجودہ نظام نے الیکشن کودشمنی میں تبدیل کردیاہے اپوزیشن الگ ہوتی تویہ نظام نہیں چلتا اور نئے الیکشن پر جانا پڑتا۔انہوںنے کہاک کوئی سیاسی جماعت ڈیل نہیں کریگی،ڈیل سے ملک کانقصان ہوگا جس کوڈیل کر کے اقتدار کا شوق ہے کر لے ہم ساتھ نہیں ماضی میں ڈیل کی وجہ سے پاکستان کونقصان ہواہے تحریک عدم اعتمادسے کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا ،پہلے بھی تحریک عدم اعتمادکوبھگت چکے ہیں فائدہ نہیں ہوا سینیٹ میں 64 ممبر کھڑے ہوئے اور ووٹ 50 پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…