اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کر نے کی منظوری دیدی گئی ہے ،قائداعظم فا ئونڈیشن کے مجوزہ مسودہ کی منظوری بھی دیدی گئی ،وزیر اعظم نے گندم کی خریداری میں تاخیرپربرہمی کااظہار کرتے ہوئے صوبوں کوگندم جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی
زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ور 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی ۔ آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کردیا جائے گا، جس میں مختلف ٹیلی کام کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں، وزیراعظم کا عزم ہے کہ دور دراز علاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرمنل لائ میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وزارت قانون نے بریفنگ دی، ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے، کریمنل جسٹس سسٹم پر طویل مشاورت ہوئی، کریمنل جسٹس سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ حملے ہوچکے، ایف بی آر کی سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جامع سائبر سکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔ایف بی آرر کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف بیآر کا بیشتر ڈیٹا محفوظ رہا،ہیکرزاپنے مقصدمیں کامیاب نہ ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی بنائی جا رہی ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی، قائداعظم فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی، کرمنل لا اصلاحات بہت اہمیت رکھتی ہیں ، جامع کرمنل اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہترکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ قائداعظم فا ئونڈیشن کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے9ستمبرکے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے جس سے ا ن کی قیمتوں میں کمیآئے گی جبکہ صوبوں کوگندم جاری کرنیکی ہدایت کردی گئی ، وزیراعظم نے گندم کی خریداری میں تاخیرپربرہمی کااظہارکیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے ا سرائیلی کمپنی کیساتھ پاکستانی واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹاہیک کرنے کی کوشش کی تاہم ہم ایک جامع سائبر سیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ پربریفنگ دی گئی۔#/s#