جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کنگنا نے”رنگون“ کیلئے گھڑ سواری اور تلواربازی سیکھیں گی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ”رنگون“ اپنے اعلان کے ساتھ ہی اپنی کاسٹ کی وجہ سے اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ساجد نڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت غیرملکی شخصیت ”جولی“ کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ سیف علی خان اور شاہد کپور بھی ایک ساتھ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کنگنارناوت جو ایک وقت میں ایک ہی فلم پر بھر پور توجہ دینے کے معاملے میں مشہور ہیں اور وہ اس فلم میں ایک غیر ملکی اسٹار کا کردار نبھا رہی ہیں، خود کو مکمل طور پر کردار میں ڈھالنے کے لیے کافی تیاری کر رہی ہیں۔حال ہی میں وہ بیرون ملک سے فائٹ کے علاوہ بیلے رقص کی تین ماہ تک تربیت لے چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگنا نے کچھ ہفتے نیویارک میں قیام کے دوران بیلے رقص سمیت جدید ڈانس کی تربیت لی اور اب اس میں کافی حد تک مہارت حاصل کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ کنگنا رناوت ”جولی “کے کردار میں گھڑ سواری اور تلواربازی کے مناظر شوٹ کرنے کے لیے کیرالہ کے ایک آشرم میں مارشل آرٹ کے علاوہ تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جب کہ جے پور میں انھوں نے گھڑ سواری سیکھنے کے لیے ایک ماہر ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں اورجلد ہی کیرالہ چلی جائیں گی۔دوسری طرف کنگنا کی عمران خان کے ساتھ فلم ”کٹی بٹی“ بھی مکمل ہوچکی ہے اور ان دنوں اس کی تشہیری مہم جاری ہے۔ نکھل ایڈوانی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اس کامیڈی فلم میں کنگنا پائل کا کردار ادا کررہی ہیں جو ہیرو مادھو کبرا کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ ”کٹی بٹی“ یو ٹی وی موشن پکچرز کے بینر تلے رواں برس 18 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…