بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کردی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی )طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ملا محمد حسن اخوند کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب تک ملا حسن اخوند کی پرانی تصویریں ہی میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم اب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے

ترجمان محمد نعیم نے ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے۔1999 کی ایک تصویر میں ملا اخوند قدرے جوان نظر آرہے ہیں تاہم اب جاری ہونے والی تصویر میں ان کے بال اور داڑھی سفید ہوچکی ہے اور بڑھاپا آچکا ہے۔ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہیں جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے نائب ملا محمد فاضل اخوند ہوں گے۔کمانڈر قاری فصیح الدین افغانستان کے آرمی چیف ہوں گے۔سراج الدین حقانی وزیر داخلہ اور مولوی نور جلال نائب وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ مولوی امیر خان متقی کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کے نائب شیر محمد عباس استنکزئی ہوں گے۔عبوری حکومت میں ملا ہدایت اللہ بدری کو وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…