اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے انہیں گردن سے پکڑکرلاناپڑے گا،شہباز گِل

datetime 12  ستمبر‬‮  2021 |

گوجرہ (این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گیانہیں ،گردن سے پکڑکرلاناپڑے گا،الیکٹرانک ووٹنگ میشن پوری دنیا میں استعمال ہورہی ہے ،ٹیکنالوجی سے نہ الیکشن کمیشن کو ڈرنا چاہیے اور نہ ہی اپوزیشن کو،

عمران خان اصلاحات کے لیے ووٹ لے کر آئے ،انکو آئینی طور پر اصلاحات سے کوئی نہیں روک سکتا،ای وی ایم ایک حقیقت ہے ،پاکستان کو اس حقیقت کے ساتھ چلناہے ،عمران خان اس کو ممکن بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگ سیاستدان و سابق سینیٹر ایم حمزہ مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اسامہ حمزہ اور انجینئر عکرمہ حمزہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔’’این این آئی ‘‘کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اشفاق، اسد زمان چیمہ،خاور شیر گادھی، خالد بشیر ٹرانسپورٹر،ایم پی اے سعید احمد سعیدی، سابق صوبائی وزیر خالد ملک ٹوانہ، ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیاوہ ممکن بنائیں گے، عمران خان نے بڑی کرپشن دورکردی چھوٹی کرپشن کو ختم کرنے میں وقت لگے گا اور اس کے لیے عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ملک میں مہنگائی ہے ہم مانتے ہیں مہنگائی کا انحصار ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں کمی بیشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا مجھے سابق سینیٹر ایم حمزہ کی تعزیت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے بھیجاہے، ایم حمزہ کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کے بیٹوں اسامہ حمزہ اور عکرمہ حمزہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…