منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب بھی شہباز شریف کا بیان آئے پیچھے سے آواز آتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں/ملتان (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکا ڈالا ہے،جدوجہد تیز کریں، جیت آپ کی ہوگی،پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی،جب بھی شہباز شریف کا بیان آئے پیچھے سے آواز آتی ہے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی صدر کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ کافی متنازع ہے،

جو بات چیت سے حل ہو گا، پی ڈی ایم مل کر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کا استعفیٰ آ جاتا،جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو جائے گی،شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔لودھراں میں دنیا پور بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد تیز کریں، جیت آپ کی ہوگی، پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو ملتان کے عوام کو روزگار ملتا تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے عوام لاوارث ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں، ان کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ کافی متنازع ہے، جو بات چیت سے حل ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف خلوصِ نیت سے تیاری کی تھی، مگر وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کے استعفیٰ کے بجائے ہمارے استعفے کی بات شروع ہو گئی۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم مل کر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کا استعفیٰ آ جاتا لیکن اب پیپلز پارٹی خود میدان میں نکلی ہے۔۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اب خود میدان میں نکلی ہے، شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوڑن ہوگی مسئلہ حل نہیں ہو گا، تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…