جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

مرحوم علی گیلانی کی تدفین سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قابض بھارتی انتظامیہ نے مرحوم سید علی گیلانی کی آخری رسومات ادا نہیں کرنے دیں، علی گیلانی کے اہلخانہ کا بیان سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ نےبتایا ہے کہ قابض فورسز نے سید علی گیلانی کے

غسل وکفن اور نماز جنازہ کی بھی اجازت نہ دی، حریت رہنما کے انتقال کے بعد قابض بھارتی فورسز نے گھر کو گھیر لیا تھا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی گیلانی کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ پولیس والوں کو بتایا تھا کہ کل صبح تک تدفین کردیں گے، قابض انتظامیہ نے رات کے وقت آخری رسومات ادا کرنے پر اصرار کیا، رات کے وقت تدفین سے انکار پر قابض اہلکاروں نے رات 3 بجے گھر پر دھاوا بول دیا،اورسید علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر لے گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حریت لیڈر کی آخری رسومات اہلخانہ کے بغیر ادا کی گئیں، بیٹوں نےانکشاف کیا ہے کہ قابض انتظامیہ ہمیں اپنی گیم کا حصہ بنانا چاہتی تھی،قابض بھارت زبردستی کی آخری رسومات میں ہماری شرکت کی تصاویر دنیا کو دکھانا چاہتا تھا، اہل خانہ نے بھارتی گیم کامیاب نہیں ہونے دی۔ دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحوم حریت لیڈر سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے والی قابض انتظامیہ نے الٹا ان کے اہلخانہ پر ہی مقدمہ بنا دیا سید علی گیلانی کے اہلخانہ پر ’’غیرقانونی سرگرمیوں‘‘ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاجبکہ مرحوم لیڈر کے گھر کے باہر جمع ہونے والے کشمیریوں پر بھی مقدمہ بنا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…