ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہیبت ﷲ اخوند زادہ افغانستان کے نئے سربراہ مقرر

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

کابل/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں اسلامی امارت افغانستان کی طالبان کے تحت حکومت کی تشکیل کا عمل خاموشی سے جاری ہے۔روزنامہ جنگ میں اعزاز سید کی شائع خبر کے مطابق طالبان نے اپنے امیر 61؍ سالہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو سربراہ مملکت بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔اسلام آباد میں افغان اور پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ الحدیث ہیبت ﷲ اخوندزادہ افغان فوج کے

کمانڈر انچیف ہوں گے یہ فیصلہ طالبان کے پہلے دور کے مطابق ہے جب 1996ء سے 2001ء تک طالبان دور میں ملا محمد عمر کو ریاست کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ کمانڈر انچیف بھی تھے۔ ملامحمد عمر 2013ء کے روپوشی کے دوران وفات پا گئے تھے۔ہیبت ﷲ کو نئے امیر ملا اختر منصور کانائب مقرر کیا گیا جو 29؍ جولائی 2015ء کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جس کے بعد ہیبت اللہ نے امارت کی ذمہ داری سنبھالی۔ انہیں رہبری شوریٰ نے امیر مقرر کیا جسکے بعد وہ روپوشی میں چلے گئے۔ہیبت ﷲ کے تین نائبین ملا عبدالغنی برادر، ملا یعقوب (ملا عمر کے بیٹے) اور سراج الدین حقانی (جلال الدین حقانی کے بیٹے) نئی حکومت میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ وزارت خزانہ اور وزارت دفاع کے لئے چنائو پر کچھ اختلافات رائے ہے۔ گل آغا کو پہلے ہی وزیر خزانہ مقرر کیا جاچکا ہے وزارت دفاع کے لئے ملا یعقوب کو ملا ذاکر پر فوقیت حاصل ہے۔صدر ابراہیم کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خلیل حقانی امن و امان کی صورتحال دیکھیں گے شیر محمد عباسی ستانگزئی کو وزیر خا رجہ مقرر کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت کے قیام کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…