جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیر میں سیکورٹی وترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…