اسلام آباد (این این آئی)امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سیکوئی خطرہ نہیں ہوگا۔افغانستان کی مشترکہ تعمیر نو کے عنوان سے پاک افغان یوتھ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں توسیع کرکے اسے افغانستان سے جوڑنا بہت اہم ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی دیرینہ شراکت کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ قیام امن کی کوششوں اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھے گا۔