بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے پیچھے وجہ کیا نکلی ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز انتقال کر نے والے معروف اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا کو گزشتہ روز اچانک پڑنے والے دل کے دورے کے باعث فوراً ممبئی کے

کوپر ہسپتال لے جایا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اداکار کی بہن، بہنوئی، کزن اور تین دوست انہیں ایمبولینس میں ہسپتال لے کر پہنچے۔ جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مردہ قرار دے دیاتھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوا یعنی اداکار کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھی۔ سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔ پولیس حکام کے مطابق چونکہ لاش کو ڈائریکٹ ہسپتال لایا گیا تھا اس لئے ڈبل چیک کئے جارہے ہیں۔اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور پولیس کے سامنے اداکار کی لاش کا دوبارہ معائنہ کیا گیا چونکہ یہ کیس حساس ہے اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سابقہ تجربے سے سبق لیتے ہوئے پولیس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی تھی لہذا ہر چیز کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…