بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ابوظبی آنے والوں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کر دی گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے کہا ہے کہ ابوظبی آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق

ابوظبی سے اماراتی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف ویکسین شدہ افراد قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز نے کہا کہ مسافروں کو 48 گھنٹوں میں پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ نئے احکامات 5 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو دوبارہ 6 روز بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔دیگر ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں پر قرنطینہ کی شرط لاگو رہیگی۔ غیر ویکسین شدہ مسافروں کو پہنچنے کے 10 دنوں بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ بیان کے مطابق نئے احکامات کا اطلاق ابوظبی میں قیام کی غرض سے پہنچنے والے مسافروں پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…