بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نکاح لندن میں لیکن ’رخصتی اور ولیمہ‘ کب اور کہاں ہو گا؟ جنید صفدر نے بتا دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے پاکستان میں بھی تقریبات ہوں گی ۔

ایک ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں جنید صفدر نے بتایا کہ رخصتی اور ولیمے کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔جنید صفدر کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔جنید صفدر نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ ہے جب کہ انہیںبالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلمیں پسند ہیں۔خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔جنید صفدر کے نکاح کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…