منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

راولپنڈی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کال ملتے ہی پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم اور ہوٹل منیجر گرفتار

datetime 2  ستمبر‬‮  2021

راولپنڈی،لاہور( آن لائن، این این آئی ) راولپنڈی میں تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے فیض آباد میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فیض آباد کے مقامی ہوٹل سے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر17 سالہ لڑکی کی جانب سے مدد کے

لیے کال ملنے پر ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکڑ مرزا جاوید اقبال نے ٹیم کے ساتھ بروقت رسپانڈ کیا تو متاثرہ لڑکی نے موقف اختیارکیا کہ لطیف نامی شخص نے ملازمت دلانے کے لیے قصورسے بلوایا اور ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔جس پر پولیس ٹیم نے آدھے گھنٹے کے اندرملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ہوٹل میں بغیر تصدیق کمرہ کرائے پر دینے پر ظفر نامی ہوٹل منیجرکوبھی گرفتارکرلیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ ہوٹل منیجر کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی راول ضیائ الدین کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے زیادتی اوربلیک میلنگ کرنے والے ملزم حماد کو گرفتار کیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم شادی کے جھانسے میں ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…