منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گزشتہ ادوارمیں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ،وزیر اعظم کاسیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا،سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں،موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ، ہم نے چھوٹی اور

درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے، لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…