بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ 13 ستمبر کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی متحرک ہو گئے ،رمیز راجہ کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رمیز راجہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 6گھنٹے گزارے

جہاںانہوںنے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات کر کے قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈ کے بارے میں بھی مشاور ت کی گئی ۔رمیز راجہ نے سلیکشن معاملات پر محمد وسیم سے سوالات کئے اور سکواڈز کی تشکیل کے لیے اپنے وژن سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیم کے مسائل اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رمیز راجہ نے صوبائی کوچز سے بھی ملاقات کر کے ٹیموں کی تشکیل پر بات چیت کی۔نامزدچیئرمین نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیںنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میںقرنطینہ میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق وطن واپسی پر رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…