منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسسٹنٹس لگادیئے گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پنجاب میں دل کا سب سے بڑا اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا، زائد المیعاد اسٹنٹس لگادیئے گئے۔ معاملہ سامنے آنے پر 6 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عملے کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس لگادیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دل کے 70 مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالے گئے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق دستاویزات کے مطابق مئی، جون اور جولائی میں ایکسپائر ہونیوالے اسٹنٹس حال ہی میں مریضوں کو ڈالے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈاکٹرز نے حکام کو آگاہ کیا مگر کسی نے ایک نہ سنی، اسپتال کے اسٹور میں بھی ایکسپائر اسٹنٹس موجود ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مطابق معاملے کی انکوائری کیلئے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ اسٹاک میں موجود مزید زائدالمعیاد اسٹنٹس ضبط کرلئے گئے ہیں۔دوسری جانب بنوں کے وومن اینڈ چلڈرن ایم ٹی آئی ہسپتال بنوں میں لیڈی ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث آپریشن مرد ڈاکٹرز کرنے لگے، برخاست کی گئیں چار لیڈی ڈاکٹر ز اور ایڈیشنل ہاسپٹل ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری رپورٹ پبلک نہیں کی گئی جس پر عوامی حلقوں میں شکوک و شبہات بڑھنے لگے ہیں دس اگست کو بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آ ئی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بیمار مریضہ کی موت کے ذمہ دار ایڈیشنل ہاسپٹل ڈائریکٹر امان اللہ خان، ایچ او ڈی ڈاکٹر ذکیہ خان، اسسٹنٹ پروفیسر میمونہ اعظم اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثناء اور ڈاکٹر فریحہ کو قرار دیتے ہوئے اُنہیں برخاست کیا گیا تھا تقریبا تین ہفتے گزرگئے لیکن ان چار لیڈی ڈاکٹروں کی جگہ ہسپتال میں زچہ بچہ و دیگر خواتین امراض کے معائنہ اور آپریشن کیلئے متبادل لیڈی ڈاکٹرز کا انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے گزشتہ تین ہفتوں سے وومن اینڈ چلڈرن ایم ٹی آئی ہسپتال میں مسلسل یہ تمام تر معاملات مرد ڈاکٹرز چلا رہے ہیں جس سے بنوں کے لوگوں میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے کہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کا انتظام کیوں نہیں کیا جاتاادھر تینوں ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں مبینہ طور پر سرجیکل سامان کی خریداری دوسرے اضلاع سے ہسپتالوں میں بھرتیاں پر تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سراپا احتجاج بن گئے تینوں ہسپتالوں میں صفائی سمیت آئے روز اموات ڈاکٹروں کی شدید کمی پیسوں کے عوض بھرتیاں جیسے اقدامات سے حکومت کی بدنامی کا سلسلہ جاری ہے صوبے میں برسراقتدار جماعت سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ عہدیداروں ،انصاف یوتھ ونگ آئی ایس ایف کے رہنمائوں نے ہسپتالوں کی خراب صورتحال اور کرپشن کی بازگشت پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…