بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بزرگ عالم دین انتقال کرگئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بزرگ عالم دین،جامعہ خیرالعلوم اتحاد ٹاؤن کے بانی استاد القراء مولانا قاری محمد صدیق انتقال کرگئے،وہ کچھ عرصے سے علیل تھے،وہ ہزاروںقراء حضرات اور علماء کرام کے استاد تھے،طویل عرصے تک جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں تجویدوقرات کے استاد کے

طورپرخدمات انجام دیئے،وہ معروف نعت خواں قاری محمد رفیق دانش اور مفتی فضل کریم کے بڑے بھائی تھے،مولانا قاری محمد صدیق کی نماز جنازہ برکت مسجدنیشنل چوک اتحادٹائون میںجمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء قاری محمد عثمان نے پڑھائی جس میں کراچی بھرکے اساتذہ، علماء اور طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔قاری محمد عثمان،پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹرحافظ حمداللہ،مولانافضل الرحمن کے بھائی انجینئرضیاء الرحمن،جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم حافظ سلمان الحق حقانی،مولانا سمیع اللہ مجاہد،سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق،مولانا فخرالدین رازی،مولانا فتح اللہ،حافظ فاروق سید،ڈاکٹرنصیرالدین سواتی، حافظ محمدنعیم، مولاناتاج محمدانور، مفتی خلیل اللہ،قاری محمد ایوب ہزاروی ، مولانا ضیاء الدین سواتی،مولانا امین اللہ، قاری خیرالحق ابرار ، قاری زین العابدین جلالی، رفیق تنولی، مولانا لطیف اللہ برکی، قاری راحت اللہ میدانی سمیت علماء کرام، سیاسی رہنمائوں اورسماجی شخصیات تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اورمولانا قاری محمد صدیق کے سانحہ ارتحال پر انکے برادران مفتی فضل کریم اور قاری رفیق دانش سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ا نہیں صبر کی تلقین اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ مولانا قاری محمد صدیق کی وفات کراچی کے علمی و دینی حلقے کے لیے خسارہ عظیم ہے، ذی علم استاذ کی وفات بڑی محرومی اور عظیم نقصان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…