منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

خشخاش کے فوائد’ خشخاش کو کن مسائل کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
خشخاش کے فوائد
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خشخاش کو صدیوں سے روایتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،خشخاش کے فوائد حیران کن ہوتے ہیں یہ بیج عام طور پر سفید، سیاہ یا ہلکے گہرے سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں یعنی الگ الگ علاقوں میں مختلف قسم کی خشخاش کاشت کی جاتی ہے اس لئے ان کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں، ہمارے یہاں عام طور پر سفید یا ہلکی بھوری خشخاش کاشت ہوتی ہے اور یہی استعمال کی جاتی ہے۔

خشخاش کااستعمال

خشخاش کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کے بیجوں کے ساتھ ساتھ اس کا تیل بھی حیرت انگیز فوائد کا حامل ہوتا ہے، خشخاش کو کھانسی، سر درد کے علاج سے لے کر نیند کی کمی اور دمے کے علاج تک کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔خشخاش کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔خشخاش میں فائبر اور فیٹ کے علاوہ، آئرن، پروٹین، زِنک، میگنیشیم، کیلشیم، کاپر، مینگنیز، فاسفورس، کیلوریز اور کاربز پائے جاتے ہیں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔یہ غذائی اجزاء ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خون کو جمنے سے روکتے ہیں خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرتے ہیں اور ساتھ ہی امراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں۔

خشخاش کے فوائد

خشخاش میں موجود ڈائٹری فائبر اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر خراب کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھتی ہے، خشخاش نظامِ قلب کو بہتر بناتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔خشخاش میں درد سے نجات دلانے اور سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ آپ کو منہ کے السر اور معدے کے السر سے محفوظ رکھتی ہے خشخاش کے استعمال سے جسم میں موجود کوئی بھی زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔منہ کے السر کے علاج کے لئے خشخاش کو پیس کر اس میں سوکھا اور پسا ہوا کھوپرا ملائیں اور اس کو روزانہ کھائیں جب تک منہ کے السر میں کمی یا اس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔پیٹ کے درد سے نجات کے لئے خشخاش کو صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اس کے لئے پسی ہوئی خشخاش کو مکھن یا پھر گھی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے با آسانی پیٹ درد سے نجات مل جاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…