اسلام آباد (این این آئی)ایس ای سی پی نے عوام الناس کوجعلی سرمایہ کاری کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا ۔سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق عوام جعلی، غیر قانونی سکیموں میں سرمایہ کاری سے پرہیز کریں، شہری اپنے قیمتی سرمائے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق ہر کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کی بنا پر
عوام سے رقم اکٹھا نہیں کر سکتی ،ایکونیکس سیلز اینڈ مارکیٹنگ نامی کمپنی عوام کو غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہی ہے، کمپنی سرگرمیاں ایس ای سی پی کے پلیٹ فارم کے ذریعے کرنے کا غلط تاثر دے رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی نے مذکورہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، یہ کمپنیاں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر گمراہ کرتی ہیں۔