اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعظم سے وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو خریف کی فصلوں جس میں چاول، گنا، مکئی اور کپاس شامل ہیں کی پیداوار میں متوقع اضافے کے حوالے سے بریف کیا گیا۔مزید لائیو سٹاک اور ماہی گیری کے شعبے میں وزارت کی طرف سے لائی جانے والی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کی جدید طریقے سے افزائش نسل، خوارک کی فراہمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ بتایا گیا کہ پیداوار میں مزید اضافے کیلئے تحقیقاتی اداروں میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے حکومت ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے