ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

وسیم اکرم اپنے متعلق غلط خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر برہم کھری کھری سنا دیں

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر اپنے متعلق غلط خبریں دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے

تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔اپنے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم برہم ہوگئے اور بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، پہلے اپنے ذرائع صحیح کریں پھر خبریں دیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹائمز آف انڈیا بھارت کے سر فہرست اور معتبر اخبارات میں سے ایک ہے اور ایسی بے بنیاد خبریں ادارے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔وسیم اکرم نے واضح کیا کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ایک خاص نوکری ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ، میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔وسیم اکرم کے اظہارِ برہمی کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بورڈ آف گورنرز میں نامزد ہونے پر رمیز راجا کو مبارک باد دی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے رمیز راجا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رمیز راجا بطور چیئر مین پی سی بی مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا میں ویژن اور تجربہ ہے وہ اپنے ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو اٹھانے کی ضرورت ہے، ان کی تمام تر سپورٹ رمیز راجا کے ساتھ رہے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 13 ستمبر کو بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…