منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

کالی مرچ میں چھپا ستر سے زائد بیماریوں کا علاج

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ کالی مرچیں گھر سے کیڑے اور زہریلے حشرات کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔اس کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ ڈال دیں۔

جس کی وجہ سے گھر میں چوہے چیونٹیاں زہریلے حشرات اور دیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرات نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت لگا رکھے ہیں۔ اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں۔اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی۔ اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔ کالی مرچ جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ دمہ، کھانسی، نزلہ، زکام، بد ہضمی میں نہایت مفید ہے، اس میں غذائی خصوصیات کے ساتھ شفائی خصوصیات بھی ہے، ان خصوصیات کے بنا پر 70 سے زائد بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔ گیس کا بہترین علاج ہے کھانے کو ہضم کرتی ہے ورم کو ختم کرتی ہے اور بلغم کی اصلاح کرتی ہے۔کالی مرچ حافظہ اور اعصاب کو تقویت بخشتی ہے، گیس کے مسئلہ سے نجات کے لئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچھوڑ لیں اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ ڈالیں، اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دو بار پئیں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے معدے کو بہت سکون ملے گا، اگر کھانا جلدی ہضم نہ ہوتا ہو تو کالی مرچ کا پاوڈر، سونٹ کا پاؤڈر اور زیرہ مناسب مقدار میں لے کر مکس کر دے۔ اس چورن کو دن میں دو بار کھانے کے بعد استعمال کریں۔ کھانا جلدی ہضم ہوگا۔ پیٹ میں کیڑے ہو جانا ایک عام بیماری ہے جسے معدے کی بیماریوں میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جسکی وجہ سے کھانا بہتر بطور پر ہضم نہیں ہوتا جس وجہ سے پیٹ میں درد رہتا ہے اس کے لئے ایک لسی کا گلاس لے اور اس میں ایک چٹکی کالی مرچ کا پاوڈر ڈالیں اور نہار منہ استعمال کریں۔کالی مرچ کے اس طرح کے استعمال سے تکلیف دور ہو جائے گی اسی طرح اگر گیس بن جاتی ہے تو لسی میں ایک چٹکی کالی مرچ اور ایک چٹکی زیرہ پسا ہوا ڈالیں۔ کالی مرچ نہ صرف گیس ختم کرتی ہے بلکہ مزید گیس بننے سے روکتی ہے۔ بھوک کم لگتی ہو تو آدھا چمچ کالی مرچ اور ایک بڑا چمچ شہد ملائیں اور کھالے اگر الٹی یا بد ہضمی کی شکایت ہو تو ایک چمچ کالی مرچ ایک چمچ مکھن میں ملا کر تھوڑا سا وقفے سے کھائیں۔کالی مرچ کا یہ نسخہ اسہال اور ڈائریا میں بھی مفید ہے، قبض کے خاتمے کے لئے کھانوں میں اس کا استعمال بڑھائے، کالی مرچ کو نسوار کی طرح سونگھنے سے درد شٹیکا کو بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ اگر اس کا چھلکا اتارا جائے تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے، چھلکا اتارنے کے لئے اسکو پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…