جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بی بی سی نے بھارت میں خواتین کیساتھ شرمناک سلوک کا پردہ چاک کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)بھارت میںزیادتی کا نشانہ بننے والی ایک 24سالہ خاتون کی خودسوزی نے ایک بار پھر ملک میں خواتین کے ساتھ روا رکھے جانیوالے وحشیانہ سلوک کواجاگر کیا ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ بھارتی خاتون نے

یک رکن پارلیمنٹ کے ایما پرپولیس اور عدلیہ کی طرف سے مبینہ طورپر ہراساں کئے جانے کے بعد خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلی تھی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون اور اسکے ایک مرد ساتھی نے درالحکومت نئی دلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے باہرسولہ اگست کو خود پرتیل چھڑک کر آگ لگالی تھی جسے فیس بک لائیو کے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا تھا۔ انہیں ہسپتال لے جایاگیاجہاںخودسوزی کرنے والا مرد ہفتہ کے روز جبکہ خاتون منگل کی شام کو دم توڑ گئے ۔ خاتون نے بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اتل رائے پر وارانسی شہر میں اپنے گھر پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا اور مئی 2019میں اس نے ایم پی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ رکن پارلیمنٹ کو ایک ماہ بعد گرفتار کیاگیا تھا اور وہ گزشتہ دوبرس سے جیل میں تھا۔ ایم پی کے بھائی نے گزشتہ سال نومبر میں خاتون پر جعل سازی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کوایک شکایت درج کرائی تھی ۔ رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے خاتون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ فیس بک لائیو کی ویڈیو ریکارڈ میں خاتون کو خودسوزی سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ پر اسے ہراساں کرنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔انہوںنے متعد د پولیس افسروں اور ایک جج کا نام لیا اور ان پر اتل رائے کا ساتھ دینے کا الزام لگایاتھا۔ انہوںنے کہاتھا کہ حکام نومبر 2020سے انہیں مرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ خودسوزی سے چند لمحات قبل ان کا کہنا تھا کہ جو اقدام و ہ اٹھانے جارہی ہیں ا س پر وہ خوفزدہ ضرور ہیں تاہم یہ خوف بے معنی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین سے زیادتی جیسے جرائم عام بات ہے اور عالمی برادری کی خواتین کے خلاف وحشیانہ جرائم پر توجہ دسمبر 2012 سے مسلسل مرکوز ہے جب نئی دلی میں ایک بس میں چھ افراد نے ایک نوجوان طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی بس سے نیچے پھینک دیا تھا جو کچھ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔اس واقعے پر دنیا بھر میں بھارت کو بڑی شرمندگی اور تنقیدکاسامناکرنا پڑاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…