لاہور(این این آئی) گڑھی شاہو میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان تاحال فرار ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں گڑھی شاہو میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زورپر2سال کی بچی کے سامنے ماں کیساتھ زیادتی کی، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلانے کے بہانے بلایا اور رکشہ ڈرائیور سیف سمیت 3ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی۔