اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ اور دھمکیاں دینے وا لے نیب کے جعلی آفیسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔تھانہ سیکرٹریٹ کو اعجاز بشیر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے درخواست دی کہ ماجد جاوید ولد شریف جاوید جو اپنے آپ کو نیب کا آفیسر کہ کر عام شہریوں کو دھونس دھمکی دیکر لوٹنے کا عمل جاری رکھاہوا ہے ،اور انکی متعدد آڈیوز اور ویڈیوز بھی موجود ہیں اور انہوںنے ان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی ہے اور دھمکیاں دیتا پھرتا ہے ،ملزم ٹریل فائیو پر جا کر عام شہریوں کو نہ صرف تنگ کرتا ہوا پایا گیا بلکہ حساس ادارے کا نام بدنام کررہا ہے ،پولیس نے مقدمہ نمبر197/21زیر دفعہ 419/420/471.170کے تحت درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ،عدالت سے ریمانڈ لیکر ان سے مزید تفتیش کی جائیگی۔۔۔۔۔ظفر ملک#/s#