اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے رواں سال پاکستان میں ایک کروڑ 27 لاکھ موبائل فون تیارکیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہبازگل کا کہنا تھا کہ ’’الحمداللہ!پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے
زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں۔ جنوری سے جولائی پاکستان میں 12.27 ملین موبائل تیار کئے گئے ہیں جبکہ جنوری سے جولائی بیرون ممالک سے8.29ملین موبابل امپورٹ کئے گئے ۔ انکا کہنا تھا کہ 2018میں پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا