جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم پورٹل سیل بھی دھیرے دھیرے انصاف کے تقاضوں سے نظریں چرانے لگا، شہری کی دُہائی

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم پورٹل سیل بھی دھیرے دھیرے انصاف کے تقاضوں سے نظریں چرانے لگا،راولپنڈی کے متاثرین ایک سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی تھانہ میں مقدمہ درج نہ کروا سکیاغواکار شدید نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے شہری عبداللہ کی دہائی،معلومات کے مطابق عبداللہ نامی ایک شہری کو

ایک سال قبل عمران اسحاق نامی شخص نے چند افراد کی مدد سے اغوا کیا اورایک پوش سیکٹر لے جاکر دودن اور دو راتیں حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے اغواکاروں نے خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کیا تاہم بعدازاں ایک جعلی ایگریمنٹ بنا کر تین کروڑ روپے کے چیکس لیکر جان چھوڑ دی گئی،اغوا کارو ں نے دھوکہ اور فراڈ سے چیک لیکر پشاور میں مقدمہ درج کروایا اور ایک سال سے زائد کے عرصہ تک متاثر ہ شہری پشاور میں ایک مقدمہ کا سامنا کر کے عدالتوں سے بری ہو گیا،اور ان عدالت کے فیصلہ کے بعد مذکورہ شہری عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل پر درخواست دی کہ انہیں انصاف مہیا کیا جائے اور اغوا کاروںکے خلاف مقدمہ درج کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ذرائع کاکہنا ہے کہ روات تھانہ نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا اور سٹیزن پورٹل تحقیقات پر بھی غلط بیانی کر کے ٹال مٹول سے کام لیا،اور بالااخر وزیر اعظم شکایت سیل بھی غلط رپورٹ کے سامنے رام ہو گیا،اب جبکہ عبداللہ نامی شہری نے ایک بار پھر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے جب تک پورے نہ ہونگے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اسلا م آباد اپنے خاندان کے ہمراہ ایک مظاہرہ بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ اغوا سے لیکر ایک سال

سے زائد عرصہ تک ذہنی آذیت سے دوچار رہا،مالی نقصان کے ساتھ جانی خطرات بھی لاحق تھے تاہم حق پانے کے لیے راولپنڈی سے پشاور تک رسک لینے والے سفر کرتا رہا اور لیکن آج بھی حقیقی انصاف کیلئے دربدر ہے متاثرہ شہری نے وزیراعلی پنجاب آئی جی اور سی پی او راولپنڈی سے گزارش کی ہے کہ اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر انہیں انصاف دلایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…