منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہرممکن مدد کرے گا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید قمر جاوید باجوہ سے صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے

ایک بارپھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے،افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی، وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی، احمد ضیاء مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرم اور خالد نور شامل تھے۔ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا، اقر قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں، افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…