اسلام آباد (این این آئی)بھارتی صحافی کی مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،بچے صحافی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان کے گن گاتے رہے ۔ کشمیری بچوں نے کہاکہ جموں جب جائے گا کشمیر وہاں پر ہمیں کچھ نہیں ملے گا،
اسی لئے ہم بتاتے ہیں۔ہم کو آزادی چاہیے بس۔ان کو آنکھوں کی روشنی گئی۔بھارتی صحافی نے سوال کیاکہ آپ کے جو بھائی بہن ہے وہ پڑھتے ہیں وہاں دہلی میں آ کر۔ کشمیری بچے نے کہاکہ مودی ظلم کرتا ہے، پیلٹ چلاتے ہیں،پی ٹی وی نیوز پر دیکھا تھا آج سات بجے۔صحافی نے سوال کیاکہ آپ کو یہ پتہ کہاں سے چلتا ہے، آپ کو بتا تا کون ہے؟۔ کشمیری بچوں نے جواب دیاکہ ہمیں خود پتہ ہے، نیوز دیکھتے ہیں نہ شیلنگ ہوتی ہے، ٹائر شیلنگ ہوتی ہے۔ بھارتی صحافی نے کہاکہ اگر فوج ہٹ جائے تو پھر پاکستان آئے گا، وہ آپ لوگوں کو بم بنا کے۔بچے نے جواب دیا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہی ہے۔ بھارتی صحافی نے کہ اکہ آپ کو پتہ ہے پاکستان میں ایسے بیٹھنا بھی دِکت بھرا ہے۔بچے نے جواب دیاکہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے، چین بھی ہمارے ساتھ ہے،چین پاکستان کا ساتھ دیتا ہے،پاکستان ہمارا ساتھ دیتا ہے۔ بچنے ہم کیا چاہتے؟ آزادی،اس بار ملے گی’ آزادی،ہے کیوں نہ ملے گی،آزادی،ہم لے کر رہیں گے،آزادی،یہ جنگ ہے جنگِ آزادی، یہ جنگ ہے جنگِ آزاد نعرے لگائے ۔