جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں تعینات سابق افغان سفیر پھٹ پڑے اشرف غنی پر سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی )افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان میں تعینات سابق سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے افغان صدر اشرف غنی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا، اختیارات کے غلط استعمال سے اپنے اقتدار کو مزید 5 سال طول دیا۔طالبان کئی

بار اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اشرف غنی کے بغیر امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اشرف غنی اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا، اختیارات کے غلط استعمال سے اپنے اقتدار کو مزید 5 سال طول دیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا وہ ریاستی بقا کے لیے لڑ رہی ہیں یا اشرف غنی کے اقتدار کے لیے؟، درجنوں اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں کا بغیر مزاحمت طالبان کے کنٹرول میں جانا اسی تذبذب کو ظاہر کرتا ہے۔سابق افغان سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان کئی بار اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اشرف غنی کے بغیر امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اشرف غنی اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف 50 کلومیٹر دور رہ گئے، امریکی انٹیلی جنس نے کہاہے کہ طالبان اگلے 72 گھنٹوں میں کابل کا گھیراو

کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف 50 کلومیٹر دور رہ گئے، امریکی انٹیلی جنس نے کہا کہ طالبان اگلے 72 گھنٹوں میں کابل کا گھیراو کرسکتے ہیں۔ ادھر کابل سے امریکی سفارتی عملے کے انخلا کی تیاریاں جاری ہیں، حکام نے اہلکاروں کو حساس نوعیت کا سامان تباہ کرنیکی ہدایت کردی۔پینٹاگون کا کہنا

تھا کہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لیے 3 ہزار امریکی فوجی اتوار تک کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے۔افغانستان کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر براہ راست حملہ کرنا عالمی انسانی حقوق کے قانون کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…