لندن (این این آئی)برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پہلے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بھی تاخیر کی، بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے کی وجہ سے برطانیہ کو ڈیلٹا ویریئنٹ کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی کم شرح کے باوجود پاکستان کو مسلسل ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔ناز شاہ نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے، سائنس کو بدستور نظر انداز کیا گیا۔