اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی دھمکی کے باعث غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار،بھارت کی ٹورنامنٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں

datetime 30  جولائی  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں منظرعام پر آگئیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ

کشمیر گئے تو ان پر آئی پی ایل سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر نے دھمکی دی جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔خیال رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کو مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب بھارت مینز اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں ریو گولڈ میڈلسٹ ارجنٹینا کو 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ نیدرلینڈز اور برطانیہ نے بھی رسائی حاصل کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی ویمنز ٹیم نے میزبان جاپان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ ہسپانوی ٹیم بھی چین کو شکست دینے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔مینز ٹورنامنٹ میں بھارت نے شروعات میں ہی برتری حاصل کرنے والے جنوبی امریکی حریف کے خلاف واپسی کی اور دوسرے ہاف کے آغاز میں میچ برابر کرنے کے بعد وقت ختم ہونے سے قبل مزید دو گول داغے۔دوسرے گروپ میں نیدرلینڈز کو برطانیہ کے خلاف آخری کوارٹر تک 0-2 سے برتری حاصل رہی، لیکن پھر انگلش کھلاڑیوں نے دباؤ بڑھاتے ہوئے یہ برتری ختم کردی۔سیم وارڈ کے دو گولز نے میچ برابر کردیا

جس میں اختتام سے 4 منٹ قبل پینلٹی کورنر پر کیا جانے والا گول بھی شامل تھا۔میچ برابری پر ختم ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں کو کوارٹر فائنلز کا ٹکٹ مل گیا۔جنوبی افریقہ نے ہاف ٹائم تک ایک گول کے خسارے کے باوجود 2016 کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی جرمنی کو 3-4 سے حیران کن شکست دی۔منفی گول

فرق کے باعث جنوبی افریقہ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچنے کا امکان نہیں ہے لیکن وہ جرمنی سے شکست کی صورت میں واپس گھر جانے سے بھی بچ گئی، جسے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے مزید ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے۔عالمی چمپئن بیلجیئم نے پول ‘بی’ کے میچ میں کینیڈا کے خلاف 1-9 سے فتح حاصل کرکے حریف

ٹیم کو گھر کا پروانہ تھما دیا۔ویمنز مقابلوں میں ارجنٹینا نے لاس لیوناس کے بہترین کھیل کی بدولت آسٹریلیا کے ساتھ ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، آسٹریلیا پہلے ہی جاپان کو 1-2 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔اسپین، جس کے کوچ کورونا مثبت آنے کے باعث قرنطینہ میں ہیں، چین کے خلاف 0-2 سے فتح

حاصل کرکے اگلے مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔نیدرلینڈز نے، جس کی پہلے ہی کوارٹر فائنلز میں جگہ یقینی ہے، برطانیہ کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی، میچ میں برطانوی گول کیپر میڈیلین ہینچ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تقریباً ایک درجن گول روکے۔آسٹریلیا نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو 0-1 سے شکست دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…