جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خدیجہ کیس کے مجرم شاہ حسین کو سزا میں رعایت کیسے اور کیوں ملی ؟ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 27  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قانون کی طالبہ کو چھریوں کے 26وار کر کے شدید زخمی کرنے کے جرم میں سزا پانے والے شاہ حسین کوغیر معمولی ریمیشن دے کر رہائی کی خبروں پر

وضاحتی بیان جاری کردیا ۔ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ مجرم کو غیر معمولی ریمیشن دے کر رہا کیا گیا اس میں کوئی حقیقت نہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی جاتی ہے،صدر، وزیراعظم، ہوم سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل بھی ریمیشن دینے کا اختیار رکھتے ہیں،مجرم شاہ حسین کو مندرجہ بالا ریمیشنز میں سے کوئی بھی ریمیشن نہیں دی گئی،مجرم شاہ حسین کی سزا میں کمی چار تکنیکی بنیادوں پر ہوئی جس میں مجرم کو مختلف مشقتیں کرنے، بی اے کرنے، خون دینے اور اچھے چال چلن کی بنیاد پر ریمیشنز دی گئیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان ریمیشنز کی بنیاد پر مذکورہ مجرم کی سزا میں تقریباً سترہ ماہ کی کمی ہوئی،یہ تمام ریمیشنز آئین پاکستان اور قوانین کے مطابق ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…