پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے مبینہ ناقص کارکردگی پر صوبائی کابینہ کے 2 ارکان کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جن میں صوبائی وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مال حاجی قلندر لودھی شامل ہیں جبکہ صو بائی کابینہ میں مزید دروبدل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، روزنامہ جنگ کی
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر شاہ فرمان نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود، ترقی خواتین اور فنی تعلیم ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور وزیر اعلی کے مشیر برائے مال حاجی قلندر لودھی کو فوری طور پر ان کے عہدوں سےہٹا دیا ہے۔