پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

طلبہ کے لئے خوشخبری، پرموشن پالیسی جاری کردی گئی

datetime 23  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پیف نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی، سکولوں کو صرف 5 فیصد طلباء فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کیا جائے، اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں میں پرموشن

پالیسی جاری کر دی ہے،پہلی سے آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلباء کو فیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، پرموشن پالیسی کے تحت کسی بھی طالبعلم کو ”ڈبل ڈیموٹ” کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رواں برس مارچ میں داخل ہونے والے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلباء کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پیف نے پرموشن پالیسی کی دستاویز فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار پارٹنر سکولوں کو ارسال کر دی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ خزُانہ نے پیف کے لیے 3 ارب پچاس کروڑ روپے کُا اجرا کیا تھا،پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے لئے فنڈز کا اجرا کئی روز سے تاخیر کا شکار تھا،  پیف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لیے سیلری و نان سیلری اخرجات کی مد نیں فنڈ کا اجرا کیا گیا،حکام کے مطابق پیف کی جانب سے متعدد بار محکمہ سکول ایجوکیشن سے فنڈ کے اجرا پر اپیل کی گئی تھی اور رواں مالی سال میں اکاؤنٹ کلوزنگ سے قبل مذکورہ فنڈز کا فوری اجرا کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت صوبہ میں 8 ہزار ایک سو گیارہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے،جس کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…